حیدرآباد۔17۔فروری(اعتماد نیوز)آج مرکزی وزیر فینانس چدمبرم نے پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ کو پیش کیا۔ چنانچہ انہوں نے اس بجٹ میں انہوں نے مالیاتی خسارہ پر قابو پانے سے متعلق اہم اقدامات کو پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی خسارہ کی شرح 4.6% فیصد رہی۔زرعی بر آمدات کی مجموعی آمدنی $45 بلین رہے۔اس بجٹ میں ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 12فیصد سے 10فیصد کردی گئی۔255 ملین ٹن غذائی اجناس کی پیدا وار ہوئی۔اسی
font-size: 18px;">طرح تعلیم کے شعبہ کو ترقی دیتے ہوئے شعبہ اعلی تعلیم کے لئے 79,459 کروڑ روپئے کو مختص کیا گیا۔شعبہ طب کے لئے 36,300 کروڑ روپئے مختص کی گئی ہیں۔وزیر فینانس نے کہا کہ تاحال آدھار کارڈ کو 27اسکیمات سے مربوط کر دیا گیا۔آبی سربراہی کو یقینی بنانے کے لئے 15,600 کروڑ روپئے کو جاری کیا گیا۔محکمہ ریلوے اور تعمیر امکنات کو 29 ہزار کروڑ ‘6ہزار کروڑ روپئے فراہم کئے گئے۔خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے 1000 کروڑ روپئے سے نربھیا فنڈ کو مختص کیا گیا۔